کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت علیمیہ قادریہ پاکستان کے سربراہ پیر طریقت مفتی شاہ عبدالعلیم قادری نے کہاہے کہ امت مسلمہ متحدہوکراسلام کے خلاف ہونے والی سازشوں کامقابلہ کرے، سیدناصدیق اکبر ؓ کانظام حکومت ہی نظام مصطفیٰ ؓ ہے۔یہ باتیںانہوں نے دارالعلوم قادریہ سبحانیہ شاہ فیصل کالونی نمبر5کراچی میں منعقدہ شان سیدناصدیق اکبرؓ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔اپنے خطاب میںانہوںنے کہاکہ اسلامیان پاکستان کویہودونصاریٰ کانظام قطعاً قبول نہیں، ملک کواصلاحی فلاحی مملکت بنانے کے لئے حکمران خودکوسیدناصدیق اکبر ؓ کے سانچے میں ڈھالنے کی کوشش کریں۔ نظام مصطفیٰ ؐ کی برکتوں سے ملک امن وامان کاگہوارہ بن جائے گا، اگرموجودہ کرپٹ نظام سے چھٹکاراچاہیئے تو نظام مصطفیٰ ؐ کے نفاذ کی جدوجہدکرناہوگا۔انہوں نے کہاکہ حضورسیدناصدیق اکبرؓ کی صحابیت نص قطعی ثابت ہے،آپ ؓ نیکیوں پرسبقت لے جانے والے تھے ،حضوراکرمؐ نے فرمایاتھاکہ حضرت عمرؓ کی نیکیاں آسمان کے ستاروں سے زیادہ ہیں لیکن سب نیکیاں ملاکر بھی ابوبکر ؓ کی ایک نیکی کے برابر نہیں ہوسکتیں۔سیدناصدیق اکبر ؓ ختم نبوت کے سب سے پہلے مجاہدہیں،انہوں نے مسیلمہ کذاب کوفی النارجہنم کرکے ہمیشہ کے لئے مدعیان نبوت کادروازہ بند کردیا،ختم نبوت کیلئے کی جانے والی ہر مخلصانہ جدوجہد کاثواب ہمیشہ سیدناصدیق اکبرؓ کوبھی ملتارہے گا۔اس موقع پر پاکستان میں قادیانیت کی بیخ کنی میں قائدملت اسلامیہ حضرت علامہ شاہ احمدنورانی صدیقیؒ کی خدمات کوزبردست خراج تحسین پیش کیاگیا،دیگرمقررین نے کہاکہ مولاناشاہ احمدنورانی نے عقیدہء ختم نبوت کی جدوجہد اور پاکستان میں منکرین ختم نبوت کوغیرمسلم اقلیت قرار دلواکر اولاد صدیق اکبر ؓ ہونے کاحق اداکیا۔
متحدہوکراسلام مخالف سازشوں کامقابلہ کرنا ہوگا‘ شاہ عبدالعلیم قادری
Jan 17, 2023