کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعتِ اسلامی کراچی کے یوسی ون صفورا کے چیئرمین کے امیدوار حبیب الرحمن نے آر او پر نتائج تبدیل کرنے کا الزام عائد
کیا ہے۔جماعتِ اسلامی کے یوسی ون صفور کے امیدوار حبیب الرحمن نے الزام لگایا ہے کہ یوسی ون ٹی ایم سی صفورا کا نتیجہ تبدیل کر دیا گیا ہے۔انہوں نے دائر کی گئی درخواست میں کہا ہے کہ آر او آفس سے جاری کردہ نتیجہ فارم 11، 12 کے مطابق نہیں ہے۔درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ ہم اس نتیجے کو تسلیم نہیں کرتے، فارم 11 اور 12 کے مطابق نتیجہ دوبارہ مرتب کیا جائے۔درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ یو سی ون صفورا پر جماعتِ اسلامی کے امیدوار حبیب الرحمن نے 24سو ووٹ حاصل کیے، جبکہ پیپلز پارٹی کے امیدوار کے 14سو 50ووٹ تھے۔درخواست گزار کا یہ بھی کہنا ہے کہ نتیجہ تبدیل کر کے جماعتِ اسلامی کے امیدوار کو 8ووٹوں سے ہرایا گیا ہے۔