نوڈیرو(نمائندہ ) گرینڈ ہیلتھ الائنس کی کال پر نوڈیرو ہسپتال کے پیرا میڈیکل اسٹاف اور لیڈی ہیلتھ ورکرز نے پولیو مہم کا بائیکاٹ کر کے محکمہ صحت اور سندھ سرکار کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نوڈیرو اسپتال میں گرینڈ ہیلتھ الائنس کی کال پر نوڈیرو اسپتال کا پیرا میڈیکل اسٹاف کا عملہ اور لیڈی ہیلتھ ورکرز کی جانب سے اسپتال کے اندر کام بند کر کے احتجاجی کرتے ہوئے مظاہرین نے رسک الائونس، سروس اسٹریکچر،ٹائم اسکیل سمیت جائز مسائل حل کر کے نوٹیفکیشن جاری کیا جانے کا مطالبہ کردیا۔ مظاہرین کا مزید کہنا تھا کہ سندھ سرکار نے دو ماہ قبل ہمارے مطالبے تسلیم کئے مگر اس پر عملدرآمد نہیں کیاجارہا ہے، مطالبات کی تسلیم تک اپنا احتجاجی عمل جاری رکھیں گے، محکمہ صحت اور سندھ سرکار ہمیں دیوار سے لگا کر خود سکون کی نیند سورہی ہے، مطالبہ تسلیم نہیں کرنے پر احتجاجی دائرہ بڑھا دیا جائے گا جس کہ ذمے داری سندھ سرکار اور محکمہ صحت پر ہوگی، احتجاج میں شامل پیرا میڈیکل اسٹاف کے خادم حسین سیٹھار، عبدالجبار جتوئی، عاشق بھٹو، ایل ایچ ڈبلیو پروین ابڑو، ارشادقاضی، شبانہ ابڑو، حرا بھٹو اور دیگر شریک تھے۔