بہاولنگر، راشد محمود سدھو چیئرمین ڈسٹرکٹ بیڈمنٹن ایسوسی ایشن منتخب 


بہاولنگر (نمائندہ نوائے وقت) ڈسٹرکٹ بیڈ منٹن ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کا چناؤ مکمل کر لیا گیا۔ راشد محمود سدھو چیئرمین، شیخ محمد جمیل صدر جبکہ فرخ منظور جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے۔سول کلب بہاولنگر کے ہال میں پنجاب بیڈ منٹن ایسوسی ایشن کے نمائندہ انیس خان کی زیر نگرانی ڈسٹرکٹ بیڈ منٹن ایسوسی ایشن بہاولنگر کے عہدے داران کا چناؤ کیا گیا جس میں ضلع بھر سے 20 رجسٹرڈ کلبوں کے رجسٹرڈ ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے ضلعی چیئرمین کے عہدے کے لئے راشد محمود سدھو، صدر شیخ محمد جمیل، نائب صدور غلام محی الدین، دلاور سدھو جبکہ جنرل سیکرٹری فرخ منظور، ایڈیشنل سیکرٹری سبحان جمیل فنانس سیکرٹری. شہزاد فرید کو متفقہ طور پر اگلے 4 سالوں کے لئے منتخب کیا۔

ای پیپر دی نیشن