راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ڈکیتی ، چوری کی وارداتوں میں شہری ملکی و غیر ملکی کرنسی ، طلائی زیورات ، گاڑیوں ، موٹر سائیکلوں سے محروم ہوگئے تھانہ ریس کورس کو حماد علی نے بتایا کہ جان کالونی میں میرے گھر کا تالا توڑ کرگیارہ لاکھ روپے کی نقدی اور پانچ تولہ وزنی طلائی زیورات چوری کرلئے گئے تھانہ چونترہ کو اقارب نے بتایا کہ میری اہلیہ گھر کے تالے لگا کر میری والدہ کے گھر گئی واپس گھر آئے تو تینوں کمروں کے تالے ٹوٹے ہوئے تھے اور گھر سے16 ہزار روپے کی نقدی ،چار تولہ وزنی طلائی زیورات چوری ہوچکے تھے تھانہ صادق آباد کو نور محمد نے بتایا کہ سروس روڈ پرمیرے گھر کا تالا توڑ کر80 ہزار روپے کی نقدی اور ایک ہزار ڈالر چوری کرلئے گئے، تھانہ صادق آباد کو محمد عرفان نے بتایا کہ حاجی چوک میں دو مسلح افراد میرے میڈیکل سٹور میں داخل ہوئے اور اسلحہ کی نوک پر70 ہزار روپے چھین کر فرار ہوگئے تھانہ نیو ٹائون کو احمد وحید نے بتایا کہ مڈوے سینٹر سے میری مہران کار نمبرAUH - 829 چوری ہوگئی تھانہ دھمیال کو مسعود احمد نے بتایا کہ چک جلال دین میں میرابولان کیری ڈبہ نمبرAJK - 985 چوری ہوگیا تھانہ صادق آباد کو جنید انور نے بتایا کہ ڈھوک کشمیریاں میں میریXLI کرولا کار نمبرLEA - 1797 چوری ہوگئی تھانہ وارث خان کو محمد شفیق نے بتایا کہ امر پورہ میں میری پک اپ گاڑی نمبرRIS - 3337 اور 5موٹر سائیکل چوری ہو گئے۔