راولپنڈی(جنرل رپورٹر) پریزیڈنٹ وسٹیشن کما نڈرراولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ بریگیڈئیر سلمان نذر نے کینٹ جنرل ہسپتال میں پولیو مہم 2023 کا افتتاح کیا ، سی ای او کینٹ بورڈ عمران گلزار ،ایڈ منسٹر یٹرسی جی ایچ بر یگیڈئیر (ر) حسن ابراہیم ،ڈی ایچ او راولپنڈ ی ڈاکٹر عامر شیخ ،ڈی ڈی ایچ او راولپنڈی ڈاکٹر نو ید قا سم، اسسٹنٹ کمشنرکینٹ زنیرہ جلیل ،ڈپٹی ایڈمنسٹر یٹر عتیق الد ین، ڈاکٹر شمائلہ اکبر ایریا کوآرڈینیٹر اورمحکمہ صحت کا عملہ بھی موجود تھا،سٹیشن کمانڈر نے فیتہ کاٹ کر باقاعدہ پو لیو مہم کا افتتاح کیا ایڈمنسٹر یٹر کینٹ ہسپتا ل بر یگیڈئیر حسن ابراہیم نے ڈاکٹر زاور پیر ا میڈیکل سٹاف کا تعارف کر ایااور صوبائی محکمہ صحت کے حکام نے پولیو مہم پر بریفنگ دی، سٹیشن کمانڈر ،سی ای او کینٹ بورڈ اور اے سی کینٹ نے بچوں کو قطرے پلا کر اس مہم کا آغاز کیا یہ مہم22جنور ی تک جاری رہے گی اس دوران کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی کے تما م علاقوں بشمول دیہی علاقوں کو بھی اس مہم میں احاطہ کیا گیا جس کے لئے 520مو بائل ٹیمیں اور 65فکسڈ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اس مہم کے دوران 1لاکھ 48ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطر ے پلائے جائیں گے ۔