شہر قائد‘کوئی جماعت اکیلے میئر بنانیکی پوزیشن میں نہیں


 کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر قائد میں میئر بنانے کیلئے کم سے کم 124ووٹوں کی ضرورت ہے تاہم کوئی بھی جماعت اکیلے میئر بنانے کی پوزیشن میں نہیں۔ پیپلزپارٹی کو اپنا میئر لانے کیلئے جماعت اسلامی یا پی ٹی آئی سے اتحاد کرنا ہوگا، تاہم اگر جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی آپس میں اتحاد کرلیتے ہیں تو وہ یقینی طور پر اپنا میئر بنانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے مجموعی ووٹوں کی تعداد 126ہے، قوی امکان ہے کہ دونوں جماعتیں آپس میں اتحاد قائم کرلیں گی، جماعت اسلامی میئر جبکہ پی ٹی آئی کو ڈپٹی میئر کا عہدہ مل سکتا ہے۔ دوسری جانب اتحادی جماعتوں اور آزاد امیدواروں کے تعاون کے بعد بھی پیپلزپارٹی کی نشستوں کی تعداد 109ہوگی۔
واضح رہے کہ کراچی کی 246یوسیز میں 235نشستوں پر انتخابات ہوئے ہیں، 10نشستوں پر ابھی انتخابات ہونا باقی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن