اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وزیر مملکت پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے عمران خان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان میڈیا میں زندہ رہنے کے لئے پینترا بدلتے رہتے ہیں۔ رات کو حوروں والا ٹیکہ لگوا کر پلان بناتے ہیں جو صبح کو ناکام ہو جاتا ہے۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ قومی اسمبلی کی مدت پوری ہونے کے بعد ہی عام انتخابات ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام نے بلدیاتی انتخابات میں عمران خان کو دھول چٹائی ہے۔ پنجاب میں بھی عمران خان کو ایسی شکست ہوگی۔
عمران میڈیا میں رہنے کیلئے پینترا بدلتے رہتے :فیصل کنڈی
Jan 17, 2023