ملتان (نمائندہ خصوصی) سیکرٹری ہاؤسنگ محمد آصف چوہدری اور ڈی جی پی ایچ اے ملتان آصف رؤف خان کا قلعہ کہنہ پر موجود بوگیوں کا معائنہ،ایڈیشنل سیکرٹری ہاؤسنگ رانا اخلاق اور ڈائریکٹر مارکیٹنگ حافظ اْسامہ بھی ہمراہ تھے۔ ڈی جی پی ایچ اے نے سیکرٹری ہاؤسنگ کو بوگیوں بارے بریفنگ دی۔اس موقع پر سیکرٹری ہاؤسنگ نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں کلین اینڈ گرین مہم پر عمل پیرا ہیں۔بوگیوں میں ریسٹورنٹ بنانے سے عوام کو تفریح مہیا ہوگی۔پی ایچ اے ملتان کی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔ڈی جی پی ایچ اے ملتان کا آئیڈیا قابل ستائش ہے ایسے اقدامات سے شہریوں میں تفریح سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوگا۔پی ایچ اے ملتان شہر کو گرین کرنے کے لیئے عملی اقدامات کر رہا ہے۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان آصف رؤف خان نے کہا کہ ٹرین بوگیوں کو نیلام کر کے جلد عوام کے لیئے کھول دیا جائے گا۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری کیپٹن ریٹائرڈ ثاقب ظفر کی سربراہی میں جو ٹاسک ملا اس پر عمل پیرا ہیں۔گرین ریسٹورنٹ پر جدت سے کام کر رہے ہیں۔پی ایچ اے ملتان لگن اور دلجوئی سے ریسٹورنٹ کو فعال کرنے کے لیئے اقدامات کر رہا ہے۔جنوبی پنجاب میں اپنی نوعیت کا منفرد پراجیکٹ ہے۔اْنھوں نے ان خیالات کا اظہار بوگیوں کا معائینہ کرنے کے موقع پر کیا۔اْنھوں نے مزید کہا کہ نیلامی کے عمل کو جلد مکمل کر کے ریسٹورنٹ عوام کے لیئے کھول دیا جائے گا۔ایک بوگی کو جلد گول باغ منتقل کریں گے۔بوگیوں کی نیلامی سے عوام کو تفریح کے ساتھ ساتھ ادارے کی سیلف انکم میں اضافہ ہوگا ۔