فوری انتخابات ہی ملک بچانے کا واحد حل:چوہدری ارشاد ارائیں 

Jan 17, 2023


بوریوالاگگو منڈی(نامہ نگار) تحریک انصاف بوریوالا کے اسٹیک ہولڈرز اور کارکنان کی جانب سے چئیرمین عمران خان کی ہدایات کے مطابق الیکشن کراو ملک بچاو ریلی نکالی گئی جو پی ٹی آئی رہنما چوہدری ارشاد احمد آرائیں کے دفتر سے شروع ہو کر شہر کے مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے اڈہ کوارٹر پر جا کر اختتام پزیر ہوئی جس کی قیادت سابق ایم پی اے چوہدری ارشاد احمد آرائیں اور چوہدری وقار احمد وڑائچ نے کی۔ ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سابق ایم پی چوہدری ارشاد آرائیں نے کہا کہ فوری انتخابات ملک کو بچانے کا واحد حل ہے اگر آج انتخابات ہوتے ہیں تو تحریک انصاف وفاق اور پنجاب میں دو تہائی اکثریت سے کامیاب ہوکر حکومت بنائے گی انکا مزید کہنا تھا کہ اگر پی ٹی آئی کو حکومت میں آنے کے بعد پانچ سال پورے کرنے دئیے جائیں تو عمران خان کی قیادت میں ملکی معیسشیت کا پہیہ پھر سے اپنی پٹری پر چلنے لگا گا اور غریب آدمی کے حالات پھر سے بہتر ہونا شروع ہو جائیں گے ،ریلی میں چوہدری عمران ارشاد آرائیں، راو محمد علی، چوہدری نعیم،چوہدری محمد اکرم،چوہدری نعیم سندھو،کامران شاہد و دیگر سینکڑوں کارکنان نے شرکت کی۔

مزیدخبریں