تمام جماعتوں کو مذاکرات کی دعوت مگر جو جیتا ہے اسےتسلیم کریں: حافظ نعیم الرحمان

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے تمام جماعتوں سے بات چیت کی مشروط پیشکش کردی۔ حافظ نعیم نے کہا کہ جماعت اسلامی کسی سے بھی بات کرنے کو تیار ہے مگر پہلے جو جیتا ہے اسے تو جیتا ہوا تسلیم کریں۔انہوں نے کہا کہ کراچی کا میئر جماعت اسلامی کا ہوگا، 94 یوسیز میں کامیابی کے ثبوت ہیں،8 سے 10سیٹوں پرتنازع ہے، جس ڈی آر او کے دفتر میں سب سے زیادہ دھاندلی ہوئی وہاں دھرنا دیں گے۔

حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نےنتائج درست نہ کیےتوہم الیکشن کمیشن اور عدالتوں سےفیصلہ کرا لیں گے۔واضح رہے کہ کراچی بلدیاتی الیکشن کے مکمل نتائج کا اعلان ہونے کے بعد امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ملک کے بڑے شہروں میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان کردیا۔ترجمان کے مطابق جماعت اسلامی نے آج ملک بھر میں احتجاج کی کال دے دی ہے جب کہ سراج الحق نے منصورہ میں اجلاس بھی طلب کرلیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن