وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پنجاب کی عوام کو مبارک ہو کہ پنجاب کے سب سے بڑے ڈاکو ، فرح گوگی راج کا خاتمہ ہوا، خیبرپختونخوا میں سفید بزدار ہے میراخیال ہے ایک دو روز میں چلا جائےگا۔ یہ بھی پڑھیں رانا ثنا اللہ نے عمران خان کا پولی گرافک ٹیسٹ کروانے کا مطالبہ کر دیا عمران خان ڈراما کر رہے ہیں، انہیں کوئی گولی نہیں لگی. رانا ثنااللہ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے کیسز عدالتوں میں ہیں، عدالتیں گرفتاری کا حکم دیں تو گرفتاری ہوگی۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ہم نے عمران خان کو پہلے ہی کہا تھا کہ اگر مگر چھوڑیں الیکشن میں آئیں، پی ٹی آئی کے 10سے 12 لوگوں نے ہم سے رابطہ کیا وہ اسمبلی نہیں توڑناچاہتے، گورنر نے آئینی حق استعمال کرتے ہوئے اعتماد کے ووٹ لینا کا کہا، ہم بھرپور انداز سے الیکشن لڑیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن مہم شروع ہوگی تو سب کو پتا چل جائےگا کہ ن لیگ کا ووٹرسپورٹرمتحرک ہے۔