کراچی: ملک میں جاری سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے سٹاک مارکیٹ سٹاک ایکس چینج میں بڑی کمی ہوئی ہے۔کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سٹاک مارکیٹ سٹاک ایکس چینج میں 1300 سے زائد پوائنٹس کمی ہوئی ہے .جس کے بعد 100 انڈیکس 38 ہزار 356 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے. انڈیکس میں 3.4 فیصد گراوٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔مارکیٹ ماہرین کے مطابق سرمایہ کار سیاسی غیر یقینی صورتحال اور آئی ایم ایف کے جائزے میں تاخیر پر الجھن کا شکار نظر آ رہے ہیں .جس کی وجہ سے سٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان دیکھنے کو مل رہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ منفی زون میں آنے کے بعد انڈیکس 39,720.75 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔