وزیراعلی محمود خان نے خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کر کے اُسے عمل درآمد کے لیے گورنر کو ارسال کردیا، گورنر کے پی نے سمری موصول ہونے کی تصدیق کردی ہے۔وزیراعلیٰ محمود خان نے 17 جنوری کی رات 9 بجے اسمبلی تحلیل کی سمری پر دستخط کر کے اسے گورنر کو ارسال کیا، اگر 48 گھنٹوں میں گورنر نے اسمبلی تحلیل نہ کی تو آئینی و قانونی طور پر اسمبلی 19 جنوری کی رات 9 بجے خود ہی تحلیل ہوجائے گی۔