امریکی وزیر دفاع دوہفتے بعد ہسپتال سے گھر منتقل

Jan 17, 2024

واشنگٹن(این این آئی)امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن جو پچھلے دنوں بطور خاص خبروں اور افواہوں کو موضوع رہے، ہسپتال سے گھر چلے گئے ، انہیں بیماری کے باعث دوہفتے تک والٹر ریڈ ہسپتال میں رہنا پڑا۔  وزیر دفاع نے علاج کے بعد کہاکہ ابتدائی طور پر  علاج کو صدر جو بائیڈن ودیگر اعلی حکام سے چھپایا تھا۔صحت یاب ہو کر جلد  پینٹاگون واپس جانے کیلئے بے قرار ہوں۔

مزیدخبریں