تربت (نوائے وقت رپورٹ) بلوچستان میں تربت کی اوورسیز کالونی کے گھر پر نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کر دیا۔ پولیس حکام کے مطابق دستی بم کے حملے میں سابق صوبائی وزیر اصغر رند کا بھائی زخمی ہو گیا۔ اصغر رند پی پی کے ٹکٹ پر صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑ رہے ہیں۔ زخمی کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
تربت میں گھر پر دستی بم حملہ‘ سابق صوبائی وزیر اصغر رند کا بھائی زخمی
Jan 17, 2024