یوکرائن کا روس پر فضائی حملہ، راڈار سسٹم، ایک طیارہ تباہ کردیا

کیف+ ماسکو (آئی این پی) یوکرائن نے روس کے ایک طویل فاصلہ مار رڈار سسٹم  اور ایک طیارے کو تباہ کر دیا ہے۔ یوکرینی مسلح افواج  کے سربراہ   ویلری زالوجنی نے سوشل میڈیا پر بیان میں بتایا کہ ہماری فضایئہ نے  ایک آپریشن کیا ہے جس میں  روس کے  ایک اے -50طویل فاصلہ راڈار سسٹم  اور آئی ایل -22قسم کے طیارے کو مار گرایا گیا ہے۔ انہوں نے اس حوالے سے اپنی فضائیہ کی تعریف کی  ہے۔ دوسری جانب روس کے صدارتی ترجمان دیمیتری پیسکوف نے کہا ہے کہ  ڈیوس میں یوکرائن کا پیش کردہ امن پلان روس کے بغیر کسی کام کا نہیں ہوگا۔ پیسکوف نے کہا یوکرائن کی جانب سے روس کے ساتھ جنگ ختم کرنے کے لیے دس شرائط پر مبنی ایک  امن پلان ڈیوس میں پیش کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جس پر  روسی ترجمان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ روس نے اس قسم کے مشاورتی منصوبوں پر متعدد بار  بات کرنے کی کوشش کی ہے۔ اس پیش رفت میں کسی حتمی نتیجے میں ناکامی  کا سبب ہماری عدم موجودگی ہے۔ روس اگر شامل نہ ہوا تو اس معاملے میں نتیجہ حاصل کرنا ممکن نظر نہیں آتا۔

ای پیپر دی نیشن