فرمودہ اقبال

Jan 17, 2024

پیغمبر اسلامؐ دنیائے قدیم اور دنیائے جدید کے درمیان کھڑے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ وہ اپنے الہام کے سرچشمے کی بدولت عالم قدیم سے متعلق ہیں لیکن جہاں تک ان کی الٰہی سپرٹ کا تعلق ہے، وہ عصر حاضر سے مربوط ہیں۔ ان کی بدولت زندگی نے اپنی نئی سمتوں  کے مناسب علوم کے نئے نئے سرچشمے دریافت کیے ہیں۔ دراصل اسلام کا اظہور استقرائی عقل کا ظہور ہے۔ 
(علامہ اقبال کے خطبہ ’’اسلامی کلچر کی روح‘‘ سے اقتباس)  

مزیدخبریں