فیروزوالہ (نامہ نگار) مختلف علاقوں میں عطائیوں کی غفلت کے باعث شیر خوار بچے سمیت دو افراد جان بحق ہو گئے۔ تھانہ صدر کے قریب عطائی کے غلط انجکشن لگانے سے ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا، جس پر ورثاء سراپا احتجاج بن گئے۔ اطلاع پا کر پولیس موقع پر پہنچ گئی تاہم متوفی کے ورثاء نے ڈاکٹر کو معاف کر دیا جبکہ سرکل فیروزوالہ کے علاقہ میں عطائی نے محنت کش بشیر احمد کے شیر خوار بیٹے کو غلط دوائی دی جس سے بچے کی حالت غیر ہو گئی، جسے لاہور ہسپتال لایا گیا جہاں بے ہوشی کی حالت میں جاں بحق ہو گیا۔