لاہور (نمائندگان + ایجنسیاں) پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند کے باعث راستے دھندلائے رہے۔ حد نگاہ کم ہونے پر موٹر ویز کو مختلف مقامات سے بند کر دیا گیا۔ قومی شاہراہوں پر بھی ٹریفک کی روانی متاثر رہی۔ این این آئی کے مطابق ایم تھری، ایم فور اور ایم فائیو پر دھند کے باعث ٹریفک بند رہی۔ بہاولپور، اوکاڑہ، رینالہ خورد، ساہیوال، میاں چنوں، خانیوال، ملتان، رحیم یار خان اور صادق آباد بھی شدید دھند کی لپیٹ میں رہے۔ چنیوٹ سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق دھند کے باعث ٹریفک حادثات میں دو خواتین سمیت 13 افراد زخمی ہو گئے جن کو طبی امداد کے لئے ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔
دھند چھائی رہی، گاڑیاں ٹکراتی رہیں، خواتین سمیت 13افراد زخمی، موٹرویز کئی مقامات سے بند
Jan 17, 2024