پشاور (نوائے وقت رپورٹ) پشاور کے علاقے ریگی میں نامعلوم افراد نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔ پولیس کے مطابق فائرنگ سے دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ دونوں زخمی پولیس اہلکاروں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پشاور: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار زخمی‘ ہسپتال منتقل
Jan 17, 2024