گجرات (نامہ نگار) امیدوار پی پی 31 چوہدری شافع حسین سیکرٹری جنرل مسلم لیگ (ق) پنجاب نے کہا کہ چوہدری سالک حسین کے ترقیاتی کاموں سے شہر کے متعدد علاقے مستفید ہوئے۔کچھ کام رہ گئے ہیں اور ان شاء اللہ الیکشن کے بعد گجرات کو مثالی ضلع بنایا جائے گا۔ ایک شخص جھوٹ مسلسل جھوٹ بولتا رہا۔ عملی طور پر کچھ نہ کر سکا۔ ہم اس پر بات نہیں کرتے وہ جیل میں ہے۔ 2008ء میں مخالف انتخابی مہم بھی کرتا اس شخص کے خلاف جو مئیر گجرات رہا اس نے مئیر منتخب کے بعد اپنی ٹف ٹائل کی فیکٹری لگائی ہوئی تھی۔ گجرات آرٹیفیشل انٹیلیجنس کا کالج بنایا جائے گا۔ گجرات ٹیکنکل انسٹیٹوٹ کو تالے لگے ہوئے ہیں۔ ٹیکنکل اور ووکیشنل ٹریننگ سینٹرز کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ سب کو بتائیں آپ موقع دیں، الیکشن ڈے کو سب متحرک ہوں، ٹریکٹر کو کامیاب کروائیں تاکہ گجرات کی تعمیر وترقی اور اس کو مثالی ضلع بنایا جائے۔