ملکہ کوہسار مری وطن عزیز کااہم ترین سیاحتی مقام ہے،چیف جسٹس ہائیکورٹ

Jan 17, 2024

 مری(نامہ نگار خصوصی )چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ لاہورمسٹرجسٹس محمدامیر بھٹی نے کہا کہ ملکہ کوہسار مری وطن عزیز کااہم ترین سیاحتی مقام ہے یہاں ملک وبیرون ممالک سے کثیر تعداد میں سیاح مری آتے ہیں ،آبادی میں اضافے کے باعث قانون وبائی لاز کے تحت یہاں عمارتیں بننی چاہئیں تاکہ اس وادی کی دلکشی اورقدرتی ماحول برقراررکھا جاسکے ،تعمیرات کے حوالے سے ایسی منصوبہ بندی کی جائے کہ اسکی خوبصورتی بھی متاثر نہ ہو۔ ان خیالات کااظہار چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ نے ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن مری  کے صدر جلیل اخترعباسی کی خصوصی دعوت پرکوہسار یونیورسٹی مری میں ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے گلوبل وارمنگ سے بچائو کے حوالے سے کوہسار یونیورسٹی مری میں منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ مسٹر جسٹس محمدامیر بھٹی کی کوہسار یونیورسٹی آمد  پرصدرمری بار جلیل اختر عباسی اوروائس چانسلر کوہسار یونیورسٹی حبیب علی نے ان کاپرتپاک استقبال کیا ۔ایسے میں پھولوں کاگلدستہ پیش کیا ۔کانفرنس سے ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج راولپنڈی مشتاق اوجلہ،صدرضلع بارمری جلیل اخترعباسی ایڈووکیٹ،وائس چانسلرکوہسار یونیورسٹی اوردیگر نے خطاب کرتے ہوئے گلوبل وارمنگ سے ماحولیاتی تبدیلی اوراس کے انسانوں پر ہونیوالے اثرات پر سیر حاصل بحث ہوئی ،کانفرنس میں ماحولیات کے ماہرین نے بھی خصوصی شرکت کی۔کانفرنس میں سینئرسول جج شکیل گورائیہ ، مری بار کے جنرل سیکرٹری فیاض عباسی ایڈووکیٹ،جوائنٹ سیکرٹری بلال رحمان ایڈووکیٹ،لائبریری سیکرٹری اویس مدنی ایڈووکیٹ سمیت  بار کے سینئروکلاء محمدنذیرعباسی ایڈووکیٹ ،شبیرمحمودملک ایڈووکیٹ،راجہ عبدالرحمن ایڈووکیٹ،وسیم الدین عباسی ایڈووکیٹ ،امتیاز عباسی ایڈووکیٹ، ناصر عباسی ایڈووکیٹ،انعام عباسی ایڈووکیٹ،سبحان اصغرایڈووکیٹ،حارث اقبال ایڈووکیٹ،ارشد عباسی ایڈووکیٹ ،فخر محمودعباسی ایڈووکیٹ،دیبا عباسی ایڈووکیٹ،سردار یاسرایڈووکیٹ ،شہروز عباسی ایڈووکیٹ،حافظ محسن عباسی میڈیا کواڈنیٹر مری بار اوردیگر نے بھی شرکت کی،۔س موقع پرچیف جسٹس لاہورنے پوزیشنیں حاصل کرنے والے طلباء وطالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے ۔کوہساریونیورسٹی اورصدر بار کی طرف سے چیف جسٹس کواعزازی شیلڈ پیش گئی،صدرمری بار اوردیگر کو بھی شیلڈیں پیش کی گئی،کانفرنس کے اختتام پر صدر بارجلیل اختر عباسی چیف جسٹس اوردیگر شرکاء کااس اہم کانفرنس میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا انہوں نے چیف جسٹس سے درخواست کی کہ مری بارکاسلوگن ناموس رسالت اورختم نبوت ہے اس حوالے سے سخت قوانین بنائے جائیں ۔

مزیدخبریں