اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف سے جمعیت علمائے اسلام شیرانی گروپ کا اتحاد ختم ہو گیا۔پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے بتایاکہ پاکستان تحریک انصاف اور جے یو آئی شیرانی گروپ اتحادی نہیں رہے۔جے یو آئی شیرانی کے مولانا گل نصیب نے بلّے کے نشان کی واپسی کو قانونی فیصلہ قرار دیا تھا۔مولانا گل نصیب نے کہا تھا کہ جب پی ٹی آئی وکلاء دفاع نہ کر سکے تو سپریم کورٹ کا کیا قصور، سپریم کورٹ کا فیصلہ آئین و قانون کے مطابق ہے۔