آر او بدنیتی سے ہمارے امیدوار کو پارٹی ٹکٹ الاٹمنٹ میں رکاوٹیں ڈال رہا ہے: تاج حیدر

لاہور‘ اسلام آباد (نامہ نگار + نمائندہ خصوصی) سینیٹر تاج حیدر انچارج سنٹرل الیکشن سیل پاکستان پیپلز پارٹی نے پی پی 163 پر اپنے امیدوار کو پارٹی نشان (تیر) کی الاٹمنٹ نہ کرنے پر چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا۔ اپنے خط میں انہوں نے لکھا ہے کہ  آج صبح لاہور ہائی کورٹ میں مذکورہ کیس کی سماعت کے دوران کمشن کے ماہر وکیل کے اتفاق کے باوجود پی پی حلقہ 163 پر ہمارے امیدوار کو پارٹی نشان (تیر) الاٹ نہ کرنے پر افسوس ہے۔ حلقہ 163 کے انتہائی  ریٹرننگ آفیسر نے ہمارے امیدوار فیاض بھٹی کو پارٹی ٹکٹ دینے پر غیر سنجیدہ اعتراضات اٹھائے ہیں۔ الیکشن ایکٹ 2017ء کے سیکشن 66 کے تحت امیدوار کی طرف سے پارٹی ٹکٹ ریٹرننگ آفیسر کے سامنے پیش کرنا امیدوار کی سیاسی پارٹی سے وابستگی کا کافی ثبوت ہے۔ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ آر او بدنیتی کے ساتھ ہمارے امیدوار کو پارٹی ٹکٹ کی الاٹمنٹ میں رکاوٹیں ڈال رہا ہے۔ ان کا یہ عمل اور رویہ معزز لاہور ہائی کورٹ کی صریح توہین کے مترادف ہے۔ ہمارے امیدوار کو مزید تاخیر کے نشان الاٹ‘  متعصب ریٹرننگ آفیسر کو اس کے عہدے سے ہٹایا جائے۔

ای پیپر دی نیشن