افغان سرحد چوتھے روز بھی بند، ہزاروں من سبزیاں، پھل خراب ہونے لگے 

کراچی (کامرس رپورٹر) پاک، افغان طورخم بارڈر چوتھے روز بھی ہر قسم دوطرفہ تجارت کے لیے بند رہا۔ پاکستانی بارڈر حکام نے طورخم پر تجارت کو ڈرائیوروں کے ویزوں سے مشروط کر دیا جبکہ بارڈر کی بندش پر پاک افغان بارڈر حکام کی ملاقاتیں بھی بے نتیجہ نکلیں۔ سرحد کے دونوں اطراف ہزاروں گاڑیاں 4 روز سے کھڑی ہیں۔ بارڈر بندش کے باعث گاڑیوں میں فروٹ اور سبزیاں خراب ہونے لگیں۔ ٹرانسپورٹروں نے دونوں اطراف سے بارڈر کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن