شکر گڑھ (نامہ نگار) پاکستانی اور بھارتی شوبز ستارے کرتارپور پہنچ گئے۔ 19 جنوری کو بھارت میں ریلیز ہونے والی فلم "ڈرامے عالی " کے مرکزی فنکار ہریش ورما اور دیگر فنکار دربار بابا گورو نانک پہنچے تو دربار انتظامیہ اور پاکستانی فنکاروں نے استقبال کیا۔ بھارتی فنکاروں نے فلم کی کامیابی کی دعائیں کیں اور واپس لوٹ گئے۔ پاکستان سے روبی انعم ، سردار کمال بھی ساتھیوں کے ہمراہ کرتارپور پہنچے۔ کرتار پور آنے والے بھارتی فنکاروں میں جسکرن سنگھ، پنکج یٹھی، بلجندرکھوسہ، شرنجیت کور، منچندا سپن، نہاریکا، راجندر سنگھ، پرکاش چندر، سریندر سنگھ، ہریش ورما شامل تھے۔ بھارتی مہمانوں نے بہترین انتظامات اور مہمان نوازی پر دربار انتظامیہ اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کرتارپور راہداری سے مذہبی سیاحت و عبادت کے ساتھ ساتھ ایک جیسی ثقافت کو دوبارہ ملنے کا موقع مل رہا ہے۔ پاکستان سے ملنے والا پیار ہمیشہ یاد رہے گا۔