اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ٹیکس چوروں کے بجلی وگیس کنکشن منقطع اور موبائل سمز بلاک کرنے کا فیصلہ فی الحال مؤخر کر دیا گیا۔ ایف بی آر کے نان فائلرز کے خلاف ایکشن لینے سے قبل انکم ٹیکس جنرل آرڈر تیار نہیں کیا جا سکا۔ نان فائلرز کے خلاف اقدامات سے ایف بی آر کو عدالتوں سے قانونی معاملات کا سامنا کرنا پڑ سکتا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یکم مارچ تک فعال ٹیکس دہندہ لسٹ جاری کرنے کے بعد نان فائلرز کے خلاف کارروائی ہو سکتی ہے۔ ایف بی آر لیگل ایشوز کے مسائل اور ڈیٹا مکمل نہ ہونے کے باعث نان فائلرز کے خلاف ایکشن نہیں لے سکا، اقدامات کے تحت جون 2024ء تک 20 لاکھ تک نئے ٹیکس دہندگان کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا ہدف تھا۔
لیگل ایشوز، نامکمل ڈیٹا، نان فائلرز کے کنکشن منقطع، سمز بلاک کرنے کا فیصلہ مؤخر
Jan 17, 2024