تاریخی شاہی مسجد کی جگہ مندر: بھارتی سپریم کورٹ نے سروے رکوا دیا

Jan 17, 2024

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی سپریم کورٹ نے اتر پردیش میں قدیم اور تاریخی شاہی مسجد کے مندر ہونے کے لیے کیے جانے والے سروے کو رکوا دیا۔ متھرا کی قدیم مسجد کی قسمت کا فیصلہ کرنے کی سماعت جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس دیپانکار دتا نے کی۔ فریقین کا موقف سنا۔ دلائل سننے کے بعد سپریم کورٹ کے ججز نے الہ آباد ہائیکورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کو رکوا دیا اور فیصلے میں لکھا کہ مسجد کا سروے کرنے کے لیے کمشن بہت کمزور بنیاد پر بنایا گیا تھا۔ واضح رہے بھارتی ریاست اترپردیش کے علاقے متھرا کی 17 ویں صدی میں تعمیر کی گئی شاہی مسجد کو انتہا پسند ہندوؤں نے بھگوان کرشنا کی جنم بھومی قرار دے کر مندر بنانے کے لیے 13.37 ایکڑ زمین پر ملکیت کا دعویٰ دائر کیا تھا۔

مزیدخبریں