نچلی سطح پر مقامی حکومتوں کے بغیر مسائل کا حل ممکن نہیں: مرتضیٰ سولنگی

اسلام آ باد (آئی این پی+خبر نگار خصوصی ) نگران وزیراطلاعات مرتضی سولنگی نے کہا ہے کہ قانون کے تحت ہر صوبے میں مقامی حکومتوں کا نظام ضروری ہے، مقامی حکومتوں کے بغیر نچلی سطح پر مسائل کا حل ممکن نہیں ہے۔ شہری مسائل کی نشاندہی پر 2 روزہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مرتضی سولنگی نے کہا کہ کانفرنس کے مندوبین کو خوش آمدید کہتا ہوں، اس کانفرنس کا مقصد ملک میں درپیش مسائل کی نشاندہی ہے۔ مرتضی سولنگی نے کہا کہ شہریوں کے مسائل کا حل تلاش کرنا ہوگا، مقامی حکومتوں کے بغیر نچلی سطح پر مسائل کا حل ممکن نہیں ہے، قانون کے تحت ہر صوبے میں مقامی حکومتوں کا نظام ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سرکاری و نجی شعبے کے ماہرین، سول سوسائٹی کو پلیٹ فارم مہیا کر رہی ہے، یہ کانفرنس بھی ملک کے سب سے اہم ترین شہری مسائل کی نشاندہی کے لیے منعقد کی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن