لاہور (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کی بحالی کے لیے ایمرجنسی بنیادوں پر کام کیا جائے گا۔سابق وزیراعظم نواز شریف سے پارٹی کی معاشی ٹیم نے مشاورت کی جس میں پارٹی قائد کو پارٹی منشور میں معیشت سیمتعلق کییگئے وعدوں پربریفنگ دی گئی۔نواز شریف کا معاشی ماہرین کے ساتھ مشاورتی اجلاس، مہنگائی سے نجات کا منصوبہ بنالیاذرائع کیمطابق معاشی ٹیم سے مشاورت میں نواز شریف نے آئی ٹی سیکٹر کی ترقی میں خصوصی دلچسپی کا اِظہار کیا جب کہ اس دوران معاشی ٹیم نے بتایا کہ آئی ٹی اور ٹیلی کام سیکٹرز سے نوجوانوں کے لیے فوری طور پر لاکھوں نوکریاں پیدا کی جا سکتی ہیں۔ذرائع کے مطابق نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کی بحالی کے لیے ایمرجنسی بنیادوں پر کام کیا جائے گا۔