کمیونٹی ٹیچرز کے تدریسی کورسز کی ڈیجٹلائزیشن کیلئے چار روزہ تربیتی ورکشاپ شروع

 اسلام آباد (خبرنگار)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں کمیونٹی ٹیچرز کی تدریسی کورسز کی ڈیجٹلائزیشن کے لئے چار روزہ تربیتی ورکشاپ گذشتہ روز شروع ہوئی۔ افتتاحی سیشن کی صدارت ڈین فیکلٹی آف ایجوکیشن، پروفیسر ڈاکٹر فضل الرحمن نے کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فضل الرحمن نے کہا کہ کمیونٹی ٹیچرز کی تدریسی کورسزکو ڈیجٹلائز کرنا بہت بڑا اقدام ہے، وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود طلبہ اور اساتذہ کی سہولتوں میں اضافے کے لئے مختلف اقدامات اٹھارہے ہیں اوریہ تربیتی ورکشاپ اس سلسلے کی کڑی ہے افتتاحی سیشن کے شرکا میں ڈائریکٹر آئی ای ٹی، عرفان علی انصاری، ڈاکٹر محمد اجمل، ڈاکٹر طاہرہ بی بی، ڈاکٹر سلیم اقبال، کامران میر، محمد جواد و دیگر شامل تھے۔اس ورکشاپ کا اہتمام یونیوسٹی کے شعبہ فاصلاتی، غیر رسمی و جاریہ تعلیم نے یونیسکو پاکستان کے تعاون سے کیا ہے۔ڈاکٹرمحمد اجمل نے بتایا کہ تربیتی ورکشا پ کے دوران تدریسی کورسز کی ڈیجٹلائزیشن کا عمل مکمل کیا جائے گا، آن لائن ڈیلیوری کو یقینی بنایا جائے گا اور تمام کورسز کی 3ڈی اینیمیشن کریں گے تاکہ کمیونٹی ٹیچرز کے سیکھنے کے عمل کو جدید خطوط پر استوار کیا جاسکے۔ڈاکٹر اجمل نے ورکشاپ کے انعقاد میں سپورٹ کی فراہمی پر انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشنل ٹیکنالوجی، انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی و دیگر متعلقہ شعبہ جات کا شکریہ ادا کیا۔ڈاکٹر طاہر ہ بی بی نے ورکشاپ کے اغراض و مقاصد تفصیل سے بیان کئے۔

ای پیپر دی نیشن