اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت ) ذیابیطس سینٹر اور ہیلتھ سروسز اکیڈمی کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب ،تقریب میں لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر، سربراہ پاکستان سویٹ ہوم زمرد خان، ٹی ڈی سی کے چیرمین ڈاکٹر اسجد حمید، سی ای او میثاق عارف، وی سی ہیلتھ سروسز اکیڈمی ڈاکٹر شہزاد علی خان سمیت دیگر نے شرکت کی۔مفاہمتی یادداشت میں طے پایا کہ ذیابیطس سینٹر اسلام آباد ذیابیطس سے متعلق خدمات کو ہیلتھ سروسز اکیڈمی کے مراکز تک توسیع دے گا۔ باہمی تعاون میں، ہیلتھ سروسز اکیڈمی تربیت، تحقیق، اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں اہم مدد فراہم کرے گا۔شرکا نے کہا کہ اس معاہدے سے ذیابیطس سینٹر کو صحت کے شعبے میں مختصر اور طویل ڈگری پروگرام قائم اور انتظام کرنے کا موقع ملے گا۔لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر نے ذیابیطس کے بڑھتے ہوئے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ذیابیطس کو کم کرنے میں ذیابیطس سینٹر کے کردار کو سراہامعاہدے پر ذیابیطس سنٹر کے سی ای او میثاق عارف اورہیلتھ سروسز اکیڈمی کیوائس چانسلر ڈاکٹر شہزاد علی خان نے دستخط کیے۔
ذیابیطس سینٹر اور ہیلتھ سروسز اکیڈمی کے درمیان معاہدہ طے پاگیا
Jan 17, 2024