عوام کے انفرادی اور اجتماعی مسائل حل کرنا میرا منشور ہے،میاں اسلم

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے )جماعت اسلامی کے رہنما میاں اسلم نے این اے 46 کی انتخابی مہم میں گاؤں نون، جھنگی اور دیہات کی پبلک میٹنگ سے خطاب میں کہا کہ میں عوام میں سے ایک  فرد ہوں۔ ہمیشہ عوام میں رہتا ہوں۔ میری سیاست عوام کی خدمت ہے۔ عوام کے انفرادی اور اجتماعی مسائل حل کرنا میرا منشور ہے۔ میرا سلوگن اسلام آباد کو مسائل سے پاک شہر بنانا ہے۔ اسلام آباد میں پانی کے مسئلہ کا مستقل حل کیا جائے گا۔ عوام صرف منشور دیکھ کر ووٹ دیں۔ ڈھوک عباسی میں چیئرمین زکوۃ کمیٹی شفقت عباسی نے اپنی برادری کی طرف سے میاں اسلم سے ملاقات میں ان کی حمایت کا اعلان کیا۔

ای پیپر دی نیشن