فیروزوالہ( نامہ نگار)پولیس نے قتل اور اغواء برائے تاوان کے مقدمات میں مطلو ب خطرناک مجرم اشتہاری سمیع اللہ کو گرفتار کر لیا۔ مجرم اشتہاری جس پر حکومت پنجاب کی جانب سے 3لاکھ روپے ہیڈمنی کا انعام مقرر کیا تھا۔ دوران گرفتاری ملزم اشتہاری سمیع اللہ کے قبضہ سے جد ید قسم کا اسلحہ برآمد ہوا۔ شرقپور پولیس نے اشتہاری سے مزید تفتیش شروع کر دی۔