ون فائیو پر کی جانیوالی کال کو ای ٹیگ نمبر جاری کرنے کا فیصلہ  

Jan 17, 2024

لاہور(نامہ نگار)تھانہ کلچرمیں تبدیلی اورمقدمات درج کروانے میں رکاوٹ کے خاتمے کیلئے نیا سسٹم لایا جارہا ہے۔ سیف سٹی حکام کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں اب پولیس کی ہیلپ لائن ون فائیو پر کی جانے والی کال کو ہی ای ٹیگ نمبر جاری کیا جائیگا۔کالر کی شکایت کو فرنٹ ڈیسک کے ذریعے کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم میں درج کرلیا جائیگا۔حکام کے مطابق کالر تھانے میں جاکر متعلقہ تمام تفصیلات فرنٹ ڈیسک پر کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم میں شامل کروائیگا اور کالر کا متعلقہ تفتیشی کال اور شکایت کے درست ہونے پر آن لائن ہی تمام حقائق درج کریگا۔کالرکی درست شکایت پر ایس او پیز کے مطابق مقدمہ درج کیا جائیگا اور غیر متعلقہ کال کو متعلقہ تفتیشی افسر داخل دفتر کردیگا۔ سیف سٹیز حکام کا کہناہے کہ ون فائیو کی کال پرای ٹیگ سے مقدمات کے عدم اندراج کی شکایات کم ہوں گی اور شہریوں کی مقدمات کے عدم اندراج کی شکایت کا ازالہ ہوسکے۔آئی جی پنجاب کے حکم پر ایم ڈی سیف سٹیز کی جانب ابتدائی طورپر پنجاب بھر میں ون فائیو کی کالز پر ای ٹیگنگ کا پراسس شروع کردیا گیا۔

مزیدخبریں