لاہور( نیوز رپورٹر)میری مسلم لیگ (ن) سے27سالہ رفاقت پارٹی قیادت سے وفاداری کی علامت ہے سینٹ الیکشن پر محمود الحسن کو مجھ پر ترجیح دی گئی تھی جو آج پارٹی سے بے وفائی کر کے پیپلزپارٹی میں شامل ہو گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) لندن کے صدر محمد زبیر گل نے روز نامہ نوائے وقت سے ٹیلی فونک بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ میں نے مشکل حالات میں بھی پارٹی کی خدمت کی اور پارٹی کے قائد میاں محمد نوازشریف کا ساتھ دینے میں کوئی کسر فروگزاشت نہیں کی۔ قائد میاں نوازشریف کی جلا وطنی کے دور میں بھی ان کے شانہ بشانہ خدمات انجام دی ہیں۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب کہا کہ وہ آئندہ بھی ہر صورت پارٹی کے ساتھ رہیں گے اور قائد میاں نوازشریف کا ہر صورت ساتھ نبھائیں گے۔