لاہور( نیوز رپورٹر) المصطفی ویلفیئر ٹرسٹ یو کے کے چیئرمین عبدالرزاق ساجد کی سربراہی میں فلسطین ریلیف مشن مصر پہنچ گیا۔ المصطفیٰ کے وفد میں چیئرمین عبدالرزاق ساجد،صدف جاوید، احمد نواز، وجاہت علی خان، محمد مصعب،عروہ فاطمہ، فرازیوسفزئی شامل ہیں۔ ریلیف مشن مصر کے دارالحکومت قاہرہ پہنچ کر رفاہ بارڈر جائیگا اور وہاں ٹرکوں کے ذریعے امدادی سامان غزہ کی جانب روانہ کیا جائیگا۔عبدالرزاق ساجد نے کہا کہ امدادی سامان میں غزائی اشیا، خیمے،قالین، جان بچانے والی ادویات،ہسپتالوں کے آلات اور طبی سامان، پینے کا صاف پانی، بچوں کا دودھ، بسکٹ، گرم کپڑے و دیگر امدادی سامان شامل ہے۔ ریلیف مشن ایک ہفتہ رفاہ بارڈر پر قیام کرے گا۔
المصطفی ویلفیئر ٹرسٹ یو کے کا فلسطین ریلیف مشن مصر پہنچ گیا
Jan 17, 2024