پیپلز پارٹی کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے:میاں منیر

لاہور( نیوز رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی گلف کے صدر میا ں منیر ہانس نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی عوامی خدمت کا مشن لیکر میدان میں آرہی ہے۔ لاڈلے کا دور ختم ہو چکا‘ سب حربے ناکام ہوں گے اب صرف وہی جیتے گا جسے عوم پسند کرتے ہیں۔عوام 8فروری کو اپنے اور اپنے بچوں کے روشن مستقبل کو ووٹ دیں گے ، آپ نے کسی کی دھونس اور دھمکی سے مرعوب نہیں ہونا ، ہم آپ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔ واحد جماعت پیپلز پارٹی ہے جو اشرافیہ کی نہیں بلکہ عام عوام کے حقوق کیلئے آواز اٹھاتی ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ عوام 8 فروری کو عوامی جماعت کیلئے ووٹ ڈالیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے۔فروغ جمہوریت اور ایک عام آدمی کے حقوق کی بحالی کی خاطر بھٹو خاندان نے جس قدر قربانیاں دی ہیں تاریخ میں اس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔انہوںنے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی آج بھی غریبوں کی حمایت کا دم بھرتی ہے۔ اندورنی اور 

ای پیپر دی نیشن