وقت کے آمروں نے پاکستان کے وقار کو غیروں کے ہاتھ بیچا:سعد رضوی

Jan 17, 2024

لاہور( خصوصی نامہ نگار) امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی نے کہا کہ نظریہ اسلام کے تحت الگ وطن کے حصول کیلئے لاکھوں مسلمانوں نے قربانیاں اس لئے نہیں دی تھیں کہ دورِ حاضر کے لادین عناصر ملک کو سکیولرسٹیٹ بنانے کی کوشش کریں‘قائداعظم کا تصور پاکستان جدید اسلامی، فلاحی، جمہوری مملکت کا قیام تھا، تاکہ اسے اسلام کی تجربہ گاہ بنا کر دنیا کو اسلام کی صحیح تصویر دکھا سکیں۔ضلع جھنگ کے دور ے پر روانہ ہونے سے پہلے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اْنہوں نے کہا کہ آج ملک میں مذہبی لوگوں کو سیاسی قوت بننے اور جمہوری راستے سے اقتدار میں آنے سے روکا جا رہا ہے۔وقت کے آمروں نے پاکستان کے وقار کو غیروں کے ہاتھ بیچا۔

مزیدخبریں