لاہور(لیڈی رپورٹر) صوبائی وزیر تعلیم منصور قادر کی زیر صدارت محکمہ ہائر ایجو کیشن کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم نے محکمہ ایچ ای سی کے افسران کو ہدایت کی کہ یو نیورسٹیوں میں وائس چانسلرز حضرات کی طرف سے ایمرجنسی پاورز کے بے جا استعمال کو روکا جائے اور اس ضمن میں تمام یو نیورسٹیوں کے نام ایک سرکلر جاری کیا جائے۔ جس میں وی سی حضرات کو ہدایت کی جائے کہ وہ قواعد ہ و ضوابط پر مکمل عمل در آمد کیے بغیر ایمر جنسی اختیارات استعمال نہیں کر سکتے۔صوبائی وزیر نے اس امر پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا کہ بعض یونیورسٹی اساتذہ اپنی شکایات کے ازالے کیلئے ڈائریکٹر چانسلر کو درخواست دے دیتے ہیں اور ادارہ جاتی ڈسپلن کاخیال نہیں رکھتے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ آئندہ ایسی شکایات پر متعلقہ فیکلٹی ممبران کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔اجلاس میں یو نیورسٹیوں میں نئے اساتذہ کی بھرتی کے سوال پر صوبائی وزیر نے کہا ۔