کینیڈین ہائی کمشن وفد ‘چوہدری سرور سے ذوالفقار علی بدر کی ملاقات

لاہور(نامہ نگار)کینیڈین ہائی کمشن کے وفد اورسابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ذوالفقار علی بدر کی ملاقات‘وفد میں ہائی کمشنر ایچ ای لیسلی سکینلون اور فرسٹ سیکرٹری سیاسی امور مسٹر جمیز میکنی کے علاوہ سینئر پولیٹیکل آفیسر محمد زبیر شامل تھے۔ملاقات میں پاکستان کے موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال  پر تبادلہ خیال اورخطے کی صورتحال اور پاک کینیڈا دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کے علاوہ پاکستان میں عام انتخابات کے ماحول، اور انتخابات کے ملکی ترقی و خوشحالی پر اثرات پر بھی گفتگو کی گئی۔

ای پیپر دی نیشن