لاہور (لیڈی رپورٹر ) ڈائریکٹوریٹ جنرل سوشل ویلفیئر پنجاب میں سوشل ویلفیئر پالیسی ڈرافٹ پر سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورتی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ سیشن کی صدارت سیکرٹری سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ پنجاب ظہور حسین اور ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب مدثر ریاض ملک نے کی جس میں امین بیت المال پنجاب جبیر غنی نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر محکمہ سوشل ویلفیئر کے سینئر افسران اور مختلف سرکاری محکموں کے نمائندے موجود تھے۔ تمام سٹیک ہولڈرز کو پالیسی ڈرافٹ پر تفصیلی پریزنٹیشن دی گئی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ ظہور حسین نے کہا کہ متعلقہ سرکاری محکموں سمیت تمام سٹیک ہولڈرز کی تجاویز کو پالیسی ڈرافٹ میں شامل کیا جائے گا۔ ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب مدثر ریاض ملک نے کہا کہ پالیسی ڈرافٹ پر بحث و مشاورت کے لیے مزید سیشنز کا انعقاد کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ پالیسی لانے کا مقصد سوشل ویلفیئر سروسز میں بہتری لا کر نادار طبقے کی فلاح و بہبود یقینی بنانا ہے۔
سوشل ویلفیئر پالیسی ڈرافٹ پر سٹیک ہولڈرزکیساتھ مشاورتی سیشن
Jan 17, 2024