لاہور (کلچرل رپورٹر) پیر بھائی حضرت علی ہجویری المعروف داتا گنج بخش حقیقی بھائی حضرت میراں حسین شاہ زنجانی حضرت یعقوب حسین شاہ زنجانی المعروف شاہ صدر دیوان کے 1021ویں عرس کی تیاریوں کا آغاز ہوگیا ہے۔عرس کی تقریبات سجادہ نشین سید ادریس شاہ زنجانی ،پیر سید ہاشم علی شاہ زنجانی ،سید فاخر محمد زنجانی کی زیر صدارت ہوں گی۔خطیب داتا گنج بخش رمضان سیالوی خصوصی خطاب ،سید مصطفی اشرف رضوی دعا کرائے گے۔