لاہور(نیوز رپورٹر ) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے مرکزی رہنما و امیدوار قومی اسمبلی حلقہ NA-119 حافظ عبدالروف نے سیاسی کمپین کے دوران مدینہ کالونی پی پی 150 میں کارنر میٹنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پاکستان کے نظام کی صورتحال بد سے بدتر ہے غریب کے ساتھ انصاف نہیں کیا جاتا امیر کے لیے رات 12 بجے بھی عدالت کھلتی ہے اور غریب دن 12 بجے بھی انصاف نہیں لے سکتا جیلوں میں پڑے پڑے لوگ مر جاتے ہیں بعد میں پتہ چلتا ہے یہ تو بے قصور تھا طاقتور لوگ غریب لوگوں سے بتے لیتے ہیں اور غریب غربت کی چکی میں پستہ چلا جاتا ہے۔