لاہور(خبرنگار)کمشنر لاہورو ڈائریکٹرجنرل ایل ڈی اے محمدعلی رندھاوانے ایل ڈی اے ون ونڈوسیل کادورہ کیااور این او سی کے حصول، پراپرٹی ٹرانسفراور نقشہ منظوری کے لیے آئے شہریوں کے مسائل سنے اوران کے فوری حل کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔انہوں نے ون ونڈو سیل کے تمام سیکشنز اور تعینات عملہ کی ورکنگ کاجائزہ لیا۔اس موقع پرانہیں بریفنگ دیتے ہوئے بتایاگیاکہ ون ونڈو سیل پر جوہر ٹاؤن، فیصل ٹاؤن، سبزہ زار اور ماڈل ٹاؤن ایکسٹینشن کی درخواستیں اب آن لائن پراسس کی جا رہی ہیں۔ کمشنر لاہوروڈی جی ایل ڈی اے نے متعلقہ افسران کوہدایت دیتے ہوئے کہاکہ شہریوں کی درخواستوں کا خود فالو اپ کریں، بلا وجہ چکر نہ لگوائے جائیں۔تمام ایڈیشنل ڈی جیز روزانہ کی بنیاد پر ون ونڈوسیل کا وزٹ کریں۔انہوں نے ون ونڈوسیل پر ٹاؤن پلاننگ ونگ سے متعلقہ درخواستوں پر فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔