جعلی بیوٹی کریموں کیخلاف کارروائی کی اجازت دیدی ہے: جمال ناصر 

لاہور ( نیوز رپورٹر)وزیر پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا ہے کہ بیوٹی کے نام پر بیماریاں لگانے والوں سے کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔ جعلی بیوٹی کریموں کے خلاف کریک ڈاؤن کے لئے منٹس اف میٹنگ کی منظوری دے دی گئی ہے، ماہرین امرض جلد نے بیوٹی انجیکشن لگانے والے نان کوالیفائیڈ افراد کے خلاف کارروائی کا خیر مقدم کیا ہے۔ کارروائی جلد شروع کی جا رہی ہے۔وزیر پرائمری ہیلتھ ڈاکٹر جمال ناصر سے چیئرمین وائے ڈی اے پنجاب ڈاکٹر مدثر نواز اشرفی کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی جس میں ڈاکٹر رانا ارشد اور دیگر بھی شامل تھے۔ وفد نے وائے ڈی اے کی طرف سے جعلی بیوٹی کریموں کے خلاف کارروائی میں مکمل تعاون کی یقین دہائی کروائی اور کہا کہ مریضوں اور ہسپتالوں کی بہتری کے لئے حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن