نواز شریف ملک کی تعمیر و ترقی کی علامت ہے: رانا مبشر

Jan 17, 2024

لاہور (نیوز رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار حلقہ این اے 124 رانا مبشر اقبال نے کہا قائد میاں نواز شریف ملک کی تعمیر و ترقی کی علامت ہے مسلم لیگ کا ہر دور ملکی معیشت کے لئے بہترین رہا ہے میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف نے ہمیشہ ملک کو عروج کی جانب لے جانے کی بھرپور کوشش کی ترقیاتی کاموں کے جال موٹر ویز کی تعمیر۔ میڑو بس اور اوریج ٹرین سمیت کسان مزدور اور صنعتوں کی بحالی اور ماضی گواہ ہے ہم نے ہمیشہ عوامی امنگوں کو پورا کیا حالیہ الیکشن میں بھی عوام مسلم لیگ ن کیساتھ کھڑی ہے۔ ان خیالات کا اظہار مختلف عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سینئر مسلم لیگی رہنما رانا خالد قادری عوامی لیڈر رانا راشد منہاس‘ صدر شامی پارک مارکیٹ حاجی محمد اقبال‘ سیاسی و سماجی راہنما چوہدری روز دار میو‘ سابق جنرل کونسلر حاجی شوکت رحمانی‘ نائب صدر شامی پارک مارکیٹ چوہدری محبوب چاند‘ تنویر خاں چاؤ‘ ملک فیاض اعوان ودیگر لیڈران بھی ہمراہ تھے۔ 

مزیدخبریں