اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں قائم ہونے والے پاکستان پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے آفس کا افتتاح کیا ،افتتاحتی تقریب میں پی آر اے کے عہدیدارن، ممبران اور سینئر صحافی ،قومی اسمبلی کے اعلی افسران نے شرکت کی ۔اسپیکر کی پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن اور قومی اسمبلی سیکرٹریٹ پی آر اے آفس کے قیام پر مبارکباد دی ،راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پریس گیلری پارلیمان کا اہم جزو ہے، پریس گیلری کے بغیر پارلیمان مکمل نہیں ہوتا، میڈیا اور پارلیمان کا گہرا رشتہ ہے، میڈیا عوام اور پارلیمان کے مابین پل کو کردار ادا کرتا ہے، پارلیمانی رپورٹرز پارلیمان میں ہونے والی قانون سازی اور دیگر پارلیمانی سرگرمیوں سے عوام کو آگاہی فراہم کرتے ہیں، پارلیمانی رپورٹرز کو سازگار ماحول اور بہترین سہولیات کی فراہمی ہمیشہ میری اولین ترجیح رہی ہے، پریس گیلری کے رپورٹرز نے ہمیشہ عوامی مسائل کو اقتدار کے اعلیٰ ایوانوں تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا، پارلیمان 25 کروڑ عوام کی دانشگاہ ہے، پارلیمان طاقت کا سر چشمہ ہے اور تمام اداروں کا محور ہے،پارلیمان کی عزت و تکریم ہم سب پر لازم ہے۔
پریس گیلری پارلیمان کا اہم جزو اس کے بغیر پارلیمان مکمل نہیں ہوتا، راجہ پرویز اشرف
Jan 17, 2024