اسلام آباد(خبرنگار)الیکشن میں دینی و مذہبی سیاسی جماعتیں ٹکرا سے بچتے ہوئے مفاہمت کی پالیسی اختیار کریں، جہاں تک ممکن ہو سکے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرتے ہوئے ضابطہ اخلاق طے کرنا چاہیے،عوام امیدواروں سے ختم نبوت ،آئین کی اسلامی دفعات اور پاکستان کے اسلامی تشخص کے تحفظ کا حلف لیں، فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھیں گے،رجب کے مہینے میں واقعہ معراج کے ساتھ ساتھ مسجد اقصی کے تحفظ اور بیت المقدس کی حرمت کے حوالے سے پروگراموں کا انعقاد کیا جائے گا ،ان خیالات کا اظہار پاکستان شریعت کونسل کے سیکرٹری جنرل مولانا زاہدالراشدی،مولانا ثنا اللہ غالب، مولانا عبدالرف محمدی، مولانا حافظ سید علی محی الدین، سعید احمد اعوان،مولانا سید عبداللطیف شاہ،مفتی محمد سعد سعدی اور دیگر نے جامع مسجد رحمانیہ ماڈل ٹان ہمک میں علمائے کرام کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، علمائے کرام نے کہا کہ موجودہ ملکی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے،بہت ساری عالمی طاقتیں اپنے اپنے ایجنڈوں کی تکمیل کے لیے کوشاں ہیں، ہم سب کو مل کر ملکی وحدت، خود مختاری اور سلامتی کے تحفظ کے لئے کردار ادا کرنا ہوگا اجلاس میں مولانا محمد عمر،مولانا ممتاز ربانی ، مولانا سید راشد شاہ، حکیم سید اعجاز شاہ کاظمی، حافظ سید علی شاہ کاظمی، مولانا حبیب الرحمن بالاکوٹی، مولانا نور خان، مولانا عبد الرحمن سواتی، مولانا سید سیف الرحمن شاہ، مفتی خان محمد،مولانا نوید احمد، مولانا نوید باسم، مولانا انعام الحق آفاقی، مفتی محمد یاسر، مولانا نواز احمداور دیگر شریک ہوئے۔